• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لعل شہباز قلندر کا عرس،گورنر سندھ تقریبات کا آج افتتاح کرینگے

سیہون شریف (نامہ نگار) سندھ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت سخی لعل شہباز قلندر کا 767عرس مبارک آج 24 اپریل سے سیہون شریف میں ہوگا گورنر سندھ عمران اسماعیل مزار پر پھولوں کی چادر چڑھاکر عرس کی تقریبات کی باقاعدہ افتتاح کرینگے۔ لاکھوں عقیدتمندوں کی سیہون شریف آمد دمادم مست قلندر کی صدائیں،سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت سید حافظ محمد عثمان مروندی المعروف سخی لعل شہباز قلندر کاسالانہ 767واں سہ روزہ عرس مبارک 24 اپریل سے 26 اپریل تک سندھ کے شہر سیہون شریف میں نہایت عقیدت واحترام سے منایا جارہاہے ۔
تازہ ترین