• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان امن کی کوششیں25اپریل کو ماسکو میں کانفرنس ہوگی

اسلام آباد(فاروق اقدس) روس نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کے لئے 25اپریل کو ماسکو میں کانفرنس ہوگی جس میں روس کے علاوہ چین اور امریکہ کے نمائندے بھی شریک ہونگے۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد بھی اجلاس میں شریک ہوں گے ، یہ اعلان منگل کو کابل میں روسی سفارتخانے کی جانب سے کیا گیا ،لیکن یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ سہ فریقی اجلاس افغانستان کے معاملے پر مذاکرات کاکوئی نیا فورم نہیں بلکہ یہ اجلاس افغانستان میں قیامِ امن کے لیے پہلے سے جاری عالمی طاقتوں کی کوششوں کے فریم ورک کے تحت ہی منعقد کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین