• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دارالصحت اسپتال بروقت درست علاج کرتا تو نشوا بچ سکتی تھی، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) دارالصحت ا سپتال کی غفلت سے 9ماہ کی ننھی نشوا کو غلط انجکشن لگانے کے معاملے پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے 9روز بعد اپنی رپورٹ تیار کرکے محکمہ صحت میں جمع کرادی ہے جس کے مطابق دارالصحت اسپتال بروقت درست علاج کرتا تو نشوا بچ سکتی تھی ۔ رپورٹ میں سہولیات کی کمی، عملے کی غیر تربیت یافتہ ہونے اور سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کو مستحکم کرنے پر زور دیاگیا جبکہ پولیس سرجن ڈاکٹر قرار عباسی نے نشوا کی میڈیکل ہسٹری نامکمل قرار دےدی ۔
تازہ ترین