• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے اساتذہ کے مسائل حل کرنے کیلئے مثالی اقدامات کئے ، محمود جان

پشاور (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اساتذہ کے حقوق کی پاسداری اور مسائل کے حل کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں انکی مثال ملنا مشکل ہے۔ صوبائی حکومت تعلیمی معیار بلند کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے طلباء اور اساتذہ کو جائز مقام دلانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بروز منگل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سفید سنگ میں سالانہ تقسیم انعامات کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ڈپٹی سپیکر محمود جان نے واضح کیا کہ ملک وقوم کے روشن مستقبل کیلئے ضروری ہے کہ اساتذہ کو انکا جائز مقام دیا جائے اور انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں تاکہ مستقبل کے معماروں کی اچھی تعلیم و تربیت ہوسکے۔ انہوں نے سکول ہذا کے پرنسپل اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا جس کی بدولت طلباء نے امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کی اور ماضی کے مقابلے میں ایک بہترین رزلٹ دیا انہوں نے اساتذہ اور طلباء پر زور دیا کہ وہ آئندہ کیلئے سخت محنت کو اپنا شعار بنائیں تاکہ آنے والا رزلٹ اس سے بھی بہتر ہو اور سکول کا نام مزید روشن ہو۔ انہوں نے اس موقع پر ایجوکیشن حکام ہذا کو فوری فرنیچر اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی جبکہ اضافی کمروں کی تعمیر کے بارے میں کہا کہ اگر آئندہ بجٹ میں رومز کی تعمیر کی گنجائش ہوئی تو وہ سکول ہذا میں اضافی کمرے تعمیر کریں گے۔ قبل ازیں سکول کہ پرنسپل فضل سبحان نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے سکول کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور سہولیات کے فقدان کا ذکر کیا انہوں نے کہا کہ حکام بالا کو کافی دفعہ اس بارے میں آگاہی دے چکے لیکن ابھی تک مسائل جوں کے توں ہیں۔ لہٰذا سکول کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مسائل کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا۔
تازہ ترین