• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ٹوئنکل کا غصہ مجھ پر نکلتا ہے، آپ سکون سے رہتے ہوں گے؟‘‘


بھارتی وزیرعظم نریندر مودی نے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار سے کہا ہے کہ ٹوئنکل کھنہ کا ٹوئٹر پر سارا غصہ مجھ پر نکل جاتا ہے تو آپ تو سکون سے رہتے ہوں گے؟

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اکشے کمار سے ملاقات کے دوران بھارتی وزیر اعظم مودی نے زندگی سے متعلق کئی انکشافات کیے ہیں۔

وزیراعظم نریندرمودی سے اکشے کمار نے سوال کیا کہ آپ سوشل میڈیا پر کافی سر گرم نظر آتے ہیں تاہم کیا آپ خود اسے دیکھتے ہیں؟

نریندر مودی نے بتایا کہ میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس خود استعمال کرتا ہوں، جس کی وجہ سے مجھے بہت سی چیزوں کا پتہ چلتا ہے، میں آپ کے اور آپ کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کے ٹوئٹس بھی دیکھتا ہوں اور کبھی کبھی تو مجھے لگتا ہےکہ وہ ٹوئٹر استعمال کرتے ہوئے مجھ پر جو غصہ نکالتی ہیں اس کی وجہ سے آپ سکون سے رہتے ہیں اور اس لیے سمجھیں میں آپ کے کام آتا ہوں۔

اکشے کمارنے مودی سے سوال کیا کہ جب آپ اپنے اوپر بننے والی میمز دیکھتے ہیں تو آپ کو کیسا لگتا ہے؟

نریندر مودی نے جواب دیا کہ ہاں میں دیکھتا ہوں، اس پر مجھے ہنسی بھی آتی ہےالبتہ لوگوں پرغصہ نہیں آتا بلکہ میں ان باتوں کو انجوائے کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ ٹوئنکل کھنہ اکثر سوشل میڈیا پر سرگرم رہتی ہیں جہاں وہ لوگوں پر تنقید کرتی نظر آتی ہیں اور ’مسز فنی بونز‘ کے نام سے کافی مقبول ہیں۔

اکشے کمار آج کل اپنی فلم ’گڈنیوز‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں کرینہ کپور خان ان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، یہ فلم رواں برس 6 ستمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین