• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں اسٹار وارز تھیم پارک کھلنے کی تیاریاں جاری

دنیا بھر میں مشہور ہالی ووڈ فلم سیریز اسٹار وارز کے لاکھوں کروڑوں مداح پائے جاتے ہیں جو اس فلم سے جڑی ہر چھوٹی سے چھوٹی خبر اور بڑی سے بڑی چیز میں بیحد دلچسپی رکھتے ہیں۔

ایسے ہی دیوانے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ امریکا کے ڈزنی لینڈ اوروالٹ ڈزنی ورلڈ ریسورٹ میں اسٹار وارزتھیم پارک کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جواگست میں عوام کیلئے کھول دیا جائیگا۔


اسٹار وارزفلم میں دکھائی جانیوالی دیوہیکل مشینیں اور AT۔ ATواکرپارک میں کھڑے دکھائی دے رہے ہیں جن کے علاوہ ایلیئنز، ڈیتھ اسٹار سے مماثلت رکھتی روشنیاں،ملینیئم فیلکن ، R2D2، اسٹارم ٹروپر،ارتھ ویڈر،سیبر لائیٹس اور دیگر انوکھے دلچسپ کردار بھی تھیم پارک کا حصہ بنائے جائیں گے۔

14ایکڑ رقبے پر پھیلے اس تھیم پارک کی تعمیر کا اعلان 2015میں کیا گیا تھا جس کے بعد سے اس کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں دنیا بھر سے ماہر انجینئرز حصہ لے رہے ہیں اور عوام کی دلچسپی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے دن رات پارک کو مکمل کرنے کی کوششوں میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔

تازہ ترین