• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نشوا کے والد قیصر علی سے ملاقات کی اور انہیں دارالصحت اسپتال کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

نشوا ہلاکت کیس میں وزیراعلیٰ سندھ نے ہیلتھ کمیشن کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا،جس میں اسپتال پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔


سید مراد علی شاہ نشوا کے گھر پہنچے اور اہلخانہ سے تعزیت کی، ان کے ہمراہ مشیر اطلاعات،وزیر صحت، آئی جی پولیس اور کمشنر کراچی بھی موجودہ تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئی جی کو کیس میں مزید گرفتاریوں کی ہدایت کی ہے،باقی گرفتاریاں جلد عمل لائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی کو تمام اسپتالوں کے اسٹاف آڈٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے،دارالصحت اسپتال کے پیچھے کتنا ہی بڑا نام کیوں نہ ہو،اسپتال کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کی رپورٹ سے مطمئن نہیں ہوں، ہیلتھ کمیشن میں کمزوریاں ہیں۔

نشوا کے والد قیصر علی نے کہا کہ وزیر صحت نے یقین دلایا ہے کہ اسپتال کو سیل کیا جائے گا،مطالبات جمعہ تک نہیں مانے گئے تو بھرپور احتجاج کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال کے چیئرمین،وائس چیئرمین اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔

اس موقع پر وزیر صحت نے بتایا کہ ایم ایل او کے لئے ٹریننگ پروگرام کروا رہے ہیں، ڈاکٹرز ایم ایل او کے عہدے پر آنا نہیں چاہتے۔

تازہ ترین