• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 7ملزمان کو گرفتار کر کےاسلحہ ،منشیات و مسروقہ سامان برآمد کرلیا، پاکستان رینجرز سندھ نے ڈیفنس، ماڈل کالونی، بہادر آباد اور بلدیہ ٹاؤن کے علاقوں میں کارروائی کرکے 6ملزمان شاہ فہد رئیسانی عرف فہدو، خورشیدسلمان علی، محمد نعیم، غلام محی الدین، سلمان عرف سلو اور شیرعلی عرف شیرا کو گرفتار کیا جوکہ ڈکیتی ،اسٹریٹ کرائم،چوری ،لوٹ مار اورمنشیات فروشی میں ملوث ہیں، چاکیواڑہ کے علاقے میں کارروائی کرکے ایک ملزم محمد عظیم عرف عظموکو گرفتار کرلیاجوکہ منشیات فروشی میں ملوث ہے۔
تازہ ترین