• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے بیوی بچوں کوخراج عقیدت

لندن( پی اے )برطانوی شہری بین نکولسن نے سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر ہونے والے بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے اپنے بیوی بچوں کوزبردستخراج عقیدت پیش کیاہے،بین نکولسن اپنی اہلیہ اوربچوں کے ساتھ سنگاپور سے ایسٹر کی تعطیلات منانے سری لنکا گئے ہوئے تھے اورکولمبو کےشنگریلا ہوٹل میں ان کاقیام تھا جہاں بم دھماکے مین ان کی 42سالہ اہلیہ انیتا 14سالہ بیٹا الیکس اور11سالہ بیٹی انابیل دھماکہ کی نذر ہوگئی، ان دھماکوں میں ہلاک ہونے والے دیگر5برطانوی شہریوں میں سابق فائر فائٹر بل ہیروپ اور اس کے پارٹنر مانچسٹر کیڈاکٹر سیلی بریڈلے شامل ہیں، سری لنکا کی حکومت نے بم دھماکوں کاذمہ دار ایک مقامی انتہا پسند اسلامی گروپ کو قرار دیاہے ،سری لنکا کی پولیس نے دھماکوں کے بعد 40مشتبہ افراد کوگرفتار کیاہے جن میں شام کاایک باشندہ بھی شامل ہےجسے مقامی مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے بعد حراست میں لیاگیاہے دریں اثنا سری لنکا کے وزیر دفاع روون وجے وردنے نے کہاہے کہ ابتدائی تحقیقات سے ظاہرہوتاہے کہ یہ دھماکے کرائسٹ چرچ کے ردعمل میں کئے گئے ہیں۔ تاہم انھوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ ادھر برطانیہ کے دفتر خارجہ نے سری لنکا کیلئے سفری مشورے میں سیاحوں کو متنبہ کیاہے کہ وہ عام مقامات پر مجمع میں جانے سے گریز کریں، اپنے آمدورفت کا پروگرام احتیاط کے ساتھ تیار کریں اور کرفیو کے اوقات میں سفر کرنے سے گریز کریں۔نکلسن جو وکلا کی فرم کینیڈیز کے پارٹنر ہیں نے کہا کہ ان کی فیملی شنگریلا ہوٹل کی ایک ٹیبل پر ہلاک ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کی ہلاکت پر وہ بہت ہی غمزدہ اور سوگوار ہیں لیکن یہ بات اطمینان بخش ہے کہ وہ تینوں کسی تکلیف اور درد کے بغیر فوری ہلاک ہوگئے ،انھوں نے کہا کہ میری اہلیہ ایک اینگلو امریکن فرم میں وکیل تھی وہ ایک پرفیکٹ بیوی محبت کرنے والی شفیق ماں تھی جبکہ میرے بچے الیکس اورانابیل بہت ہی ذہین بچے تھےمجھے ان دونوں پر فخر تھا۔
تازہ ترین