• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریڈ فورڈ کنونشن کامیاب بنایا جائے، پی ٹی آئی رہنما

بریڈ فورڈ(محمد رجاسب) پی ٹی آئی آزادکشمیر نارتھ آف انگلینڈ کے سینئر رہنمائوں نے ایک بیان میں کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود کا برطانیہ پہنچنے پر بھرپور استقبال کیا جائے گا۔ بیرسٹر سلطان کا برطانیہ کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ایسے وقت میں جب بھارت مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کا ڈھونگ رچا رہا ہے۔ بیرسٹر سلطان محمودنے ہمیشہ عالمی برادری کے سامنے بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا ہے، پی ٹی آئی نارتھ انگلینڈ کے رہنماوں نے بریڈ فورڈ میں ہونے والے ورکرز کنونشن کو کامیاب بنانے کے لئے بھی حکمت عملی ترتیب دے دی ہے اور اس حوالے سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 29اپریل برطانیہ پہنچیں گے اور 30 اپریل بریڈفورڈ میں ورکرزکنونشن سے خصوصی خطاب کریں گے۔ اجلاس میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے شریک کارکن جن میں چوہدری غالب رضا ایڈووکیٹ، چوہدری سردار احمد، لالہ عجائب ،ماسٹر اورنگزیب شیفیلڈ،چوہدری شعبان چوہدری، مشتاق ڈیوزبری، چوہدری شبیر ڈانکاسٹر، چوہدری زراعت برنلے، کونسلر جاوید لیڈز، چوہدری جاوید بھڑک کیتھلے ،چوہدری ارشد بھلوٹ بریڈ فورڈ ،حاجی سید احمد ہیلی فیکس اور دیگر نے بیرسٹر سلطان محمود کے استقبال اور کنونشن کو کامیاب بنانے کے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔ اجلاس میں کشمیری لیڈر یاسین ملک کو علاج کی سہولت نہ دینے پر بھارت حکومت کے خلاف مذمتی قرارداد بھی پیش کی گئی۔
تازہ ترین