• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقدونیہ میں 56غیرقانونی پاکستانی تارکین وطن گرفتار

سکوجی(این این آئی)شمالی مقدونیہ میں پولیس نے ایک وین میں چھپے ہوئے 58غیرقانونی تارکین وطن کو برآمد کر لیا ، جن میں بڑی تعداد پاکستانی شہریوں کی تھی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارتے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ ایک مشتبہ وین کو روک کر تلاشی لی گئی، تو اس میں 58غیرقانونی تارکین وطن چھپے ہوئے تھے، جن میں 56پاکستانی اور دو شامی شہری تھے۔ پولیس کے مطابق یہ وین کوسووو سے شمالی مقدونیہ میں داخل ہوئی تھی۔پکڑے گئے ان تارکین وطن کو یونانی سرحد کے قریبی علاقے گیوگی لیجا میں واقع ایک مہاجر مرکز منتقل کیا گیا ہے۔یہ بات اہم ہے کہ بہت سے تارکین وطن یونان اور کوسووو سے مقدونیہ اور پھر شمالی اور مغربی یورپی ممالک کی جانب جانے کی
کوشش کرتے ہیں پولیس کے مطابق ان تارکین وطن کی اسمگلنگ کے شبے میں تین افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔شمالی مقدونیہ ہی میں رواں برس مارچ میں اس وقت ایک بنگلہ دیشی تارکین وطن ہلاک اور چھ پاکستانی زخمی ہو گئے تھے، جب انہوں نے پکڑے جانے کے خوف سے ایک تیز رفتار گاڑی سے چھلانگ لگائی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ایک مشتبہ وین کو روکنے کی کوشش کی گئی، تو اس کے ڈرائیور میں گاڑی میں موجود تارکین وطن کو چلتی گاڑی سے چھلانگ لگانے کا کہا۔ اس گاڑی میں مجموعی طور پر 14 پاکستانی تارکین وطن سوار تھے۔
تازہ ترین