• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن اتحاد کی سازش ناکام ہوگی، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (آئی این پی)معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ آرٹیکل 6 ان پر لگنا چاہئے جنہوں نے اپنی سیاہ کاریوں سے قوم کے بچوں کا مستقبل تاریک کرنے کی مذموم کوشش کی،وزیراعظم عمران خان پاکستان کو مدینے کی ریاست کے اصولوں پر کھڑا کرنے کے لیے پر عزم ہیں، پیپلزپارٹی سے عمران خان کی مقبولیت ہضم نہیں ہورہی ہے، کرپشن اتحاد کی سازش ناکام ہوگی ،عمران خان قوم کی امید ہیں، امیدوں کے چراغ روشن رکھیں گے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ آرٹیکل 6 ان پر لگنا چاہئیے جنہوں نے اپنی سیاہ کاریوں سے قوم کے بچوں کا مستقبل تاریک کرنے کی مذموم کوشش کی،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)نے ملک کو قرضے کی دلدل میں دھکیلااور ملکی معیشت کا بیڑا غرق کیا، کرپشن اتحاد کی سازش ناکام ہوگی ۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ غلام سرور خان میرے نہایت قابل احترام بھائی ہیں ۔ ان کی دل سے عزت کرتی ہوں ۔ میرے بیان کو سیاق و سباق بدل کر کچھ اور رنگ دینا افسوس ناک ہے۔

تازہ ترین