• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کہیں نہیں جارہا، میرا فارمولا مانتے تو پنجاب میں دو تہائی اکثریت ملتی، گورنر پنجاب

لاہور (نمائندہ جنگ)گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ جو لوگ تنقید کر رہے ہیں وہ سن لیں میں نے چار سال محنت کی ہے اور گورنر کی سیٹ نہیں چھوڑوں گا ہم مرکز اور پنجاب میں پانچ سال پورے کریں گے، اگر میرا فارمولا مانتے اور کچھ فیصلے میری مرضی سے ہوجاتے تو پنجاب میں بھی دو تہائی اکثریت سے جیتتے ۔لاہور میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری سرور نے کہا کہ میں اپنے سیاسی تجربے سے پاکستان کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، 2013میں کسی نے نہیں کہا کہ آپ کیوں پیسا اکھٹا کررہے ہیں، 2019میں طوفان برپا ہوگیا کہ پیسے کیوں اکھٹے کررہے ہیں۔

تازہ ترین