• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصغرخان عملدرآمد کیس کےاہم کرداریونس حبیب انتقال کرگئے

اسلام آباد (این این ائی )اصغر خان عملدرآمد کیس کےاہم کردار یونس حبیب کراچی میں انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق یونس حبیب لمبے عرصے سے علیل تھے۔وہ بدھ کی صبح کراچی میں انتقال کر گئے۔ یونس حبیب مہران بینک کے سربراہ اور نیشنل بینک کے صدر رہے ہیں۔انہوں نے نوازشریف سمیت دیگر سیاستدانوں کو رقم دینے کا اعتراف بھی کیا تھا۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اصغر خان عملدرآمدکیس بند کرنے کیلئے ایف آئی اے کی استدعا مسترد کردی، عدالت نے ایف آئی اے ودیگر اداروں کی پیش رپورٹس بھی مستردکردیں ،عدالت نے ایف آئی اے کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ 4 ہفتے میں جواب جمع کرایا جائے۔
تازہ ترین