• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوٹھوہار ٹائون کی 14یونین کونسلز کو پراپرٹی ٹیکس سے استثنیٰ کی اپیل مسترد

راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے ) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے سابق پوٹھوہار ٹائون کی 14 یونین کونسلز کو پراپرٹی ٹیکس سے استثنٰی دینے کی اپیل مسترد کر دی ۔ ایکسائز ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ کی ہدایت پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ان یونین کونسلز کے متاثرین کی اپیل سنی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ یہ علاقے شہری ایریاز میں نہیں آتے بلکہ دیہی علاقوں میں ہیں لہٰذا 2014 ء میں ان یونین کونسلوں کی جائیدادوں پر لگائے گئے پراپرٹی ٹیکس کا نوٹیفیکیشن منسوخ کیا جائے ،جسے مسترد کر دیا گیا ۔ ایکسائز حکام کے مطابق 1958کے پراپرٹی ٹیکس ایکٹ میں ترمیم ہو چکی ہے، سیکشن تھری اے کے تحت پراپرٹی ٹیکس وہاں لگے گا جوشہری یا شہری جیسا ایریا ہو ۔ مئی 2014ء میں ان چودہ یونین کونسلوں میں نوٹیفیکیشن کے مطابق پراپرٹی ٹیکس لگایا گیا تھا ۔
تازہ ترین