• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اننت ناگ، 2 کشمیری شہید، یاسین ملک کی عدالتی تحویل میں اضافہ

قابض بھارتی فوج کا کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ اور بھارتی انتظامیہ کی حریت رہنماؤں کو ہراساں کرنے کی کوششیں جاری ہیں، قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

قابض بھارتی فوج نے آج صبح ضلع اننت ناگ کا محاصرہ کیا اور فائرنگ کرکے دو کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیری میڈیاکے مطابق قابض بھارتی فوج نے علاقے کو اب بھی گھیرے میں لے رکھا ہے،جہاں گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔

ادھر بھارتی تحقیقاتی ادارے کی حریت رہنمایاسین ملک پر دباؤ بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں، نئی دہلی کی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کو 24 مئی تک عدالتی تحویل میں دے دیا۔

کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی تحقیقاتی ادارے کے زیرِ حراست یاسین ملک کی حالت تشویش ناک ہے، انہیں جموں کی جیل سے نئی دۃلی کی تہاڑ جیل منتقل کیا گیا تھا۔

دوسری جانب بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے نواسے انیس الاسلام کو پوچھ گچھ کے لیے 29 اپریل کو نئی دہلی طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ انیس الاسلام کے والد اور سیدعلی گیلانی کے داماد الطاف احمد شاہ بھی نئی دہلی کی جیل میں قید ہیں۔

تازہ ترین