• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار اچانک رک گیا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تکنیکی خرابی کے سبب کاروبار اچانک رک گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ نے شیئرہولڈرز کو کاروبار معطل ہونے کی اطلاع دے دی ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اعلامیے کے مطابق انتظامیہ خرابی کا تعین کر رہی ہے، فنی خرابی ایکسچینج کے ٹریڈنگ سسٹم میں ہوئی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ فنی خرابی کی وجہ سے 25 سے زائد بروکرز کی رسائی ٹریڈنگ سسٹم تک نہیں ہو رہی ہے، خرابی دور کرنے کے بعد کاروباری دورانیہ بتا دیا جائے گا۔

تازہ ترین