آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 14؍رمضان المبارک 1440ھ20مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

جمعہ کےدن نمازِ فجرمیں متعین سورتوں کی تلاوت

سوال:۔ ہماری مسجد کے امام صاحب جمعہ کے دن فجرکی نماز میں قرآن کی لمبی لمبی سورتیں پڑھتے ہیں‘ جس سے کچھ نمازی تنگی محسوس کرتے اور پریشان ہوجاتے ہیں، کیا جمعہ کے دن نماز فجر میں کوئی خاص سورت پڑھنے کے متعلق کوئی خاص عمل حدیث میں آیا ہے؟ (محمد بشیر، اسلام کوٹ)

جواب:۔ جمعہ کے دن کی فجر کی نماز کے متعلق حدیث میں ہے کہ رسول اللہ ﷺپہلی رکعت میں سورۂ سجدہ اور دوسری رکعت میں سورۂ دھر پڑھتے تھے۔ ایک روایت میں ہے: حضوراکرم ﷺ ہمیشہ ایسا کیا کرتے تھے۔ اس سنت پر عمل کی وجہ سے دل میں تنگی نہیں محسوس کرنی چاہیے، تاہم اگر نمازی کمزور ہوں جو زیادہ دیر کھڑے نہ ہوسکتے ہوں تو ان کی رعایت کرتے ہوئے مختصر نماز پڑھانا بھی نبی کریم ﷺ کاحکم ہے ۔ ( صحیح البخاری‘ کتاب الجمعہ: ۸۹۱)

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

[email protected]

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں