• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفقت محمود نے کیڈٹ کالج اورماڑہ کا دورہ کیا

وفاقی وزیر برائے تعلیم اورپروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود نے کیڈٹ کالج اورماڑہ، نیول اسپتال درمانجاہ اور جناح نیول بیس اورماڑہ کا دورہ کیا۔

نیول کیڈٹ کالج اورماڑہ کے سربراہ، کموڈور مسعود الحسن نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔

معزز مہمان نے کیڈٹ کالج کی موجودہ سہولیات، ٹریننگ اسکیم اور فتح یاب کامیابیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیول کیڈٹ کالج اپنی تعلیمی قابلیت کی وجہ سے غریب طبقہ کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔

بعد ازاں وفاقی وزیر نے نیول اسپتال درمانجاہ کا دورہ کیا، جہاں پر طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، معزز مہمان نے جناح نیول بیس کا دورہ بھی کیا۔

تازہ ترین