• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا: حملہ آور کی بیوی نے خود کو دھماکے سے اڑالیا

سری لنکا میں مبینہ خودکش حملہ آور کی بیوی بھی دہشت گرد نکلی، پولیس کے گھر پر چھاپے کے دوران اپنے آپ کو اڑا لیا، چار دن پہلے ہونے والے دھماکوں میں 250  سے زائد افراد ہوگئے تھے۔

سری لنکا دھماکوں میں ملوث مشتبہ افراد کی گرفتاری کیلئے رات گئے ملک بھر میں مزید 5 ہزار فوجی اہلکار اور 2 ہزار بحری ،فضائی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

سری لنکن حکومت نے ملک میں تمام اقسام کی ڈرون پروازوں پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

سری لنکا کی فضا سوگوار ہے جبکہ دکانیں ، دفاتر بند اور سڑکیں سنسان ہیں۔

سری لنکن صدر موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئےتمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین