• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں جنگ وجیوکے سینئر صحافی عارف الحق کیلئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

واشنگٹن (آن لائن ) امریکہ میں پاکستانی صحافیوں کی تنظیم پاکستان امریکہ پریس ایسوسی ایشن (PAPA) کے زیر اہتمام مختلف صحافیوں کی خدمات کے اعتراف میں واشنگٹن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور سینئر صحافی عارف الحق عارف کو روزنامہ جنگ اور جیو ٹی وی میں ان کی 50سالہ صحافتی خدمات پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ حاصل کرنے والے دیگر صحافیوں میں سید قمرعباس جعفری، رضی احمد رضوی ، اسد نذیر، مسعود اللہ خان،مختار خلیل اور جنگ کے کالم نگار ڈاکٹر منظور اعجاز شامل ہیں ۔ تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر حسن عباس تھے جبکہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے پریس اتاشی ندیم ہوتیانہ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور حکومت پاکستان کی طرف سے پاپا کو صحافیوں کو ان کی شاندار خدمات پر لائف اچیومنٹ ایورڈ دینے پر خراج تحسین پیش کیا اور ہرممکن تعاون کا یقین بھی دلایا۔ پاپا کے صدر حسن ،جنرل سیکرٹری یوسف چوہدری ،سابق صدر خرم شہزاد ،انور اقبال اور اصغرامام نےاس موقع پر تقریب سے خطاب کیا ۔  مقیم خان نے تلاوت قرآن پاک کی اور عزیز احمد نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی۔ معاز اسد صدیقی، حنیف اسماعیل، فراز خان، عامر سلمان اور مبشر زیدی بھی موجود تھے۔
تازہ ترین