• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر کی سماجی شخصیت چوہدری حاجی محمد اسلم گارڈین انتقال کرگئے

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) مانچسٹر کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری حاجی محمد اسلم گارڈین حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے وفات پاگئے۔ مرحوم گھر کے گارڈن میں کام کررہے تھے کہ اچانک گرے اور اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کی اچانک وفات پر مانچسٹر کے کاروباری، تجارتی حلقوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ پاکستانی کمیونٹی و بزنس رہنمائوں نے حاجی محمد اسلم گارڈین کی وفات پر گہرے غم و دکھ کا اظہار کیا۔ ان میں چوہدری محمد انور، جاوید خان، استاد محمد صفدر، چوہدری اعجاز ملہی کاکا، امجد حسین مغل، حافظ زاہد سرور، علامہ شاہجہان مدنی، شہزاد مرزا، چوہدری نصیر احمد ساہیوالی چوہدری محمد شفیق، چوہدری سعید احمد، چوہدری محمد اکرم، چوہدری محمد سعید، چوہدری شاہد احمد، شیخ مصطفی کمال، چوہدری محمد انور، چوہدری شفیق احمد، قربان حسین، چوہدری غلام احمد، غلام حیدر شامل ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ دارالعلوم میں ادا کی جائے گی اور سدرن سمڑی مانچسٹر میں تدفین کی جائے گی۔
تازہ ترین