• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب اصلاحات کا بل لایا جائے گا، مفاد عامہ کی قانون سازی پر بھی مفاہمت

اسلام آباد (نیوز ایجنسی) نیب قانون بدلنے ، نیب میں اصلاحات پر مذاکرات اور اس حوالے سے نیا بل لانے پر حکومت اور اپوزیشن کا اتفاق ہو گیا ہے اور مفاد عامہ کی قانون سازی پر بھی مفاہمت ہو گئی ہے، نیب اصلاحات بل پر پہلے بھی حکومت اور اپوزیشن کے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے اور اس حوالے سے وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ وہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نیب اصلاحات سے متعلق بات چیت کے لیے اپوزیشن کے پاس جاتے رہے ہیں تاہم حکومتی تجاویز پر اپوزیشن کا مثبت جواب نہیں ملا۔فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ہم نے گھسے پٹے نظام کو تبدیل کرنے کے لیے سینیٹ میں عوام دوست بلز لانے کا فیصلہ کیا ہے، کیا اپوزیشن ان بلز کی حمایت کرے گی۔وزیر قانون نے کہا کہ نیب سمیت متعلقہ محکمے سوالات کے بروقت جواب نہیں دیتے تو پارلیمنٹ میں بلائیں ۔پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی نوید قمر نے اس حوالے سے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رانا تنویر اور انہوں نے حکومت کو بہت سی تجاویز دی ہیں حکومت ہمیں ان بلز کا مسودہ دکھائے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔نوید قمر کا کہنا تھا کہ یہ نہ ہو ہمیں دکھایا کچھ جائے اور حکومت مقاصد کوئی اور حاصل کرے۔

تازہ ترین