• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا خودکش حملہ آور کی بیوی بھی دہشتگرد نکلی چھاپے کے دوران بچوں سمیت خود کو اڑالیا

کولمبو(جنگ نیوز/اے ایف پی )سری لنکا حملوں میں ملوث ایک خودکش حملہ آور کی بیوی بھی دہشتگرد نکلی ،جس نے خود کوایک پولیس کارروائی کے دوران دھماکے سے اڑالیا،دوسری جانب حملوں کے بعد مسلمانوں میں خوف کی لہر پائی جاتی ہے۔ادھر سیکریٹری دفاع نے ایسٹر کے موقعے پر سلسلہ وار بم دھماکوں میں ’سیکیورٹی ناکامی‘ قبول کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، امریکی سفارت خانے نے خبردار کرتے ہوئے لوگوں سے عبادت گاہوں میں نہ جانے کی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں ہوٹل اور چرچ میں حملے کرنے والے حملہ آور کی بیوی بھی دہشتگرد نکلی اور اس نے پولیس کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران خودکو دھماکے سے اُڑالیا،اس دھماکے میں اس کے تین بچے بھی ہلاک ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق تانبا فیکٹری کے مالک انشاف احمد ابراہیم اور اس کے بھائی الہام احمد ابراہیم کو ماسٹر مائنڈ بتایاگیا ہے۔ادھر ایک خاتون حملہ آور فاطمہ ابراہیم کا نام بھی سامنے آیا ہے جس سے متعلق کہاگیا کہ وہ دو دہشتگرد بھائیوں میں سے ایک کی بیوی تھی اور حاملہ تھی جس نے خود کو حملے کے دوران دھماکے سے اڑایا تھا۔نائب سیکریٹری دفاع کا حوالہ دیتے ہوئے غیر ملکی میڈیا کاکہنا تھا کہ ایک خاتون نے خودکش جیکٹ کو دھماکے سے اڑالیا اور اس کے تین بچے بھی اس میں مارے گئے جبکہ تین پولیس افسران کا بھی بتایا جارہا ہے کہ وہ اس حملے میں مارے گئے ہیں۔

تازہ ترین