• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل کارڈ پر ٹیکس آج رات 12؍ بجے سے بحال ہو جائے گا

اسلام آباد(زبیر قصوری) ملک بھر میں آج رات 12؍ بجے سے موبائل فون کے ریچارج کارڈز پر ٹیکس بحال ہو جائے گا۔ موبائل سیلولر کمپنیوں کو سپریم کورٹ کا فیصلہ موصول ہو چکا ہے اور آج رات 12؍ بجے سے اس پر عمل شروع ہو جائے گا۔ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی اور موبائل فون کمپنیوں کے نمائندوں نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ پرانا ٹیکس سسٹم بحال ہو جائے گا، جس حساب سے پہلے موبائل کارڈ پر پیسے کٹتے تھے اب بھی اتنے ہی پیسے کٹیں گے۔ موبائل کمپنیوں کے نمائندوں نے بتایا ہے کہ 100؍ روپے کے ریچارج کارڈ پر مختلف مد میں 30؍ روپے تک کا ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ 
تازہ ترین