• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکاطالبان مذاکرات میں افغان حکومت و عوام کی شرکت بغیرکامیابی ممکن نہیں، مقررین

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)امریکہ اور طالبان میں مذاکرات کامیاب ہوچکے ہیں مگر افغانستان کی حکومت اور عوام کو مذاکرات میں شریک کئے بغیر کامیابی کا کوئی امکان نہیں ۔شہید بھٹو فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب میں دی آن گوئنگ افغان پیس پرائسس کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پشتون تحفظ موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے مذاکرات پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی ترجیح نہیں انہوں نے یہ اختیار اپنے پاس رکھا۔معروف صحافی ٹی وی اینکر سلیم صحافی نے امریکی صحافی کی کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ذوالفقار علی بھٹو شہید زندہ ہوتے تو افغان بحران ہی پیدا نہ ہوتا اور پورے خطے میں امن ہوتا۔پیپلز پارٹی کے فرخت اللہ بابر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے موجودہ افغان حکومت کو مذاکرات میں رکاوٹ قرار دینا ریاستی سوچ کی عکاس ہے۔ اس موقع پر سیمینار کے میزبان آصف خان نے پنجاب میں بھی پی ٹی ایم بنانے کی خواہش کااظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ جب عمران خان کے پی کے میں کامیاب ہوسکتے ہیں تو پی ٹی ایم پنجاب میں کیوں کامیاب نہیں ہوسکتی۔ سینیٹر(ر) بشری گوہر نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی امریکہ اور طالبان میں مذاکرات کامیاب ہونے کے باوجود افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ قیام امن کیلئےبحث جاری رہنی چاہیے قومی پالیسی کی ضرورت ہے افغانستان میں مداخلت نہیں کی جانی چاہیے۔
تازہ ترین