• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیاب افراد نے حلف اٹھالیا،نااہل قرار دینا ہمارا کام نہیں،سندھ ہائیکورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر/نیوز ایجنسی)سندھ ہائیکورٹ میں پاک سر زمین کی جانب سے دائر عام انتخابات 2018 کے خلاف درخواست کی سماعت ،عدالت نے پی ایس پی کے وکیل کو تیاری کیلئے پانچ مئی تک مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔جسٹس محمد علی مظہرنے پی ایس پی کی درخواست پر سماعت کی۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ کامیاب افراد نے حلف بھی اٹھا لیا انہیں نااہل قرار دینا ہمارا کام نہیں ،انتخابات سے متعلق کوئی ایشو ہے تو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیا جائے،الیکشن کو کالعدم قرار دینا ہمارا کام نہیں ہے ،پی ایس پی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواست دائر نہیں کی،تیاری کیلئے مہلت دی جائے، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ الیکشن میں بھرپور دھاندلی ہوئی ہے، کراچی کے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔
تازہ ترین