• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل جیل پشاورمیں یرقان کے قیدی کو علاج کی سہولیات کیلئے دائررٹ پرجیل حکام سے جواب طلب

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قیصررشید اور جسٹس ابراہیم خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے سینٹرل جیل پشاورمیں یرقان کے قیدی کو علاج کی سہولیات کی فراہمی کے لئے دائررٹ پرجیل حکام سے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے رٹ پٹیشن کی سماعت شروع کی تو اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذار لال بت شاہ پشاورجیل میں14سال کی قید گذاررہا ہے تاہم وہ یرقان کے مرض میں مبتلاہے اورجیل میں علاج معالجے کی سہولیات ناکافی ہیں اس بناء درخواست گذارکامناسب طریقے سے علاج کرایاجائے اوردیگرسہولیات فراہم کی جائیں اس موقع پر جیل انتظامیہ کی جانب سے عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذارہیروئن کیس میں سزاکاٹ رہا ہے جسے چودہ سال کی قیدہوچکی ہے تاہم اسے جیل میں تمام طبی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں فاضل بنچ نے جیل انتظامیہ کی جانب سے جواب داخل ہونے پرقیدی کو اب تک ملنے والی معافیوں کاریکارڈ مانگ لیا۔
تازہ ترین