• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی سی ای او عالمی بینک سے ملاقات، ظہرانے میں شرکت


وزیر اعظم عمران خان کی بیجنگ میں عالمی بینک کی چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات ہوئی ہے اور چین پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے ظہرانے میں شرکت بھی کی ہے۔

چین میں وزیر اعظم عمران خان سے عالمی بینک کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مس کرسٹالینا جیوگیوا نے ملاقات کی ہے ،یہ ملاقات بیلٹ اینڈ روڈ فورم 2019ء کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔

وزیر اعظم نے چین پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے ظہرانے میں شرکت کی، ظہرانے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک کی بدولت دوسرے ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کا سوچ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے لیے نعمت سے کم نہیں، سی پیک پر پورا پاکستان متفق ہے، پاکستان افغانستان میں پر امن سیاسی حل چاہتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات ہیں، صرف انڈیا سے پاکستان کے تعلقات بہتر نہیں لیکن امید ہے کہ وہاں انتخاب کے بعد معاملہ آگے بڑھے گا۔

اس سے قبل چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم 2019ء میں متعددعالمی رہنما شریک ہوئے،جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

تازہ ترین