• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلط انجکشن سے بچی کی ہلاکت کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں 9ماہ کی بچی نشوا کے غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ملزم ولید کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس نے کیس کے ایک اور ملزم ولیدالرحمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا تھا، عدالت نے ملزم ولید الرحمان کو 28 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کےمطابق ملزم دارالصحت اسپتال کی سیکیورٹی کا انچارج ہے، اس کیس میں 3 ملزمان پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں جبکہ ایک ملزمہ ثوبیہ عدالتی ریمانڈ پرجیل میں ہے۔

علاوہ ازیں کراچی کے نجی اسپتال میں عملے کی غفلت سے جاں بحق ہونے والی بچی نشوا کے والد قیصر علی نے پریس کانفرنس کی۔

قیصر علی نے کہا کہ اسپتال سیل کرنے کے لیے 48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن آج ختم ہو رہی ہے، جس کے بعد احتجاج کی نوعیت اور مقام مشاورت کے بعد بتائیں گے۔

تازہ ترین