• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’صدر مملکت نے صدارتی نظام کی باتوں کو مسترد کر دیا‘‘

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی نے ایک عشائیے میں صدارتی نظام کی باتوں کو مسترد کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت محصولات جمع کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ان معاملات کا پتہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت سے کچھ لوگ ڈی ریل ہو گئے، اللہ انہیں ہدایت دے، وفاق کو این ایف سی کی مد میں 120 ارب روپے سندھ کو دینے ہیں، دیگر فنڈز میں بھی 6 سے 7 ارب روپے وفاق کے ذمے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اپنا قبلہ درست کرے، عوام سے دشمنی نہ کرے، میں کچھ کہوں گا تو بولیں گے کہ این آر او مانگ رہا ہے، انہیں جو کرنا ہے کریں۔

انہو ں نے مزید کہا کہ کراچی میں ورلڈ بینک کے تعاون سے منصوبوں پر کام جاری ہے، سندھ میں پولیس اہلکاروں کی تنخواہ دیگر 3 صوبوں سے زیادہ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کیا کرنا چاہ رہی ہے، سجھ نہیں آ رہا، یہ گاڑی چلتی نظر نہیں آ رہی، یہ گاڑی دھکے سے اسٹارٹ تو ہو گئی ہے، دیکھیں کب رکتی ہے۔

تازہ ترین