• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان : ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق،21 زخمی

بلوچستان کے اضلاع گوادر اور نوشکی میں ٹریفک کے دو حادثات میں ایک بچے سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 21مسافر زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ریٹائرڈ وسیم احمد نے بتایا کہ گوادر کے علاقے کلدان میں مقامی ندی کے قریب 2 پک اپ گاڑیاں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں  ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر لیویز حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور لاشوں کو جی ڈی اے ہسپتال منتقل کیا گیا،زخمیوں میں 6 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جن میں سے 2 شدید زخمیوں کو علاج کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

ٹریفک کا دوسرا حادثہ نوشکی کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں کار اور مسافر کوچ کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں کار میں سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین