ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، ڈاکٹر محمد جاوید صدیقی، ڈویژنل صدر خالد حنیف لودھی، ضلعی صدر میاں کامران عبداللہ مڑل، سٹی صدر ملک نسیم لابر، ضلعی جنرل سیکرٹری راؤ ساجد علی، تحصیل صدر میاں عرفان شفیع، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن چوہدری یاسین، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن رئیس الدین قریشی، ضلعی نائب صدور رانا صفدر نون، ملک اسد، ناصر خان بلوچ، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹریز چودھری احسن ظہور، شاہین میئو، ملک ریاض ارائیں، عبدالرؤف لودھی، آفتاب شبیر چانڈیو، خواجہ عمران اور عمران جاوید سمرا نےکہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سوشل میڈیا پر ملنے والی سنگین دھمکیاں تشویشناک ہیں ، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور ان دھمکیوں کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ناگزیرہیں ، جیالے کارکنوں سمیت پوری قوم بلاول بھٹو زرداری کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی جبکہ عمران نیازی اور شیخ رشید کی بدزبانیاں ثابت کرتی ہیں کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انکے اعصاب پر سوار ہیں ، جھوٹ در جھوٹ اور یوٹرن پہ یوٹرن سیلیکٹڈ وزیراعظم عمران نیازی کا وطیرہ بن چکا ہے جس پر پوری قوم شرم سار ہے ، کارکن بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں نازیبا الفاظ کسی طور مزید برداشت ہرگزنہ کریں گے، نیب 5 ارب درخت، پشاور میٹرو، مالم جبہ کیس اور علیمہ باجی کی عجب کرپشن کی غضب کہانی کی تحقیقات کرنے سے گریزاں کیوں ہے۔