• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایونجرز کی دکھ بھری کہانی لڑکی کو اسپتال پہنچادیا


ہالی ووڈ کی نئی سپر ہیرو بلاک بسٹر فلم ایونجرز اینڈ گیم کی کامیابیوں کا سلسلہ دنیا بھر میں جاری ہے۔

2ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کرکے اب تک کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک فلم بن چکی ہے۔

فلم نے مداحوں کو اس قدر متاثر کیا ہے کہ چین میں ایک لڑکی فلم دیکھنے کے بعد سیدھی اسپتال جا پہنچی۔

21سالہXiao Li نامی لڑکی سینما میں فلم کے دوران مسلسل زار و قطار روتی رہی جس کے بعد اسے سانس لینے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

فلم ختم ہوتے ہی لڑکی کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں ایمرجنسی روم میں ڈاکٹروں نے اس کو طبی امداد فراہم کی۔

تازہ ترین