• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم اسپائیڈر مین؛ فار فرام ہوم کا نیاٹریلر جاری


مارول کامکس کی نئی سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم اسپائیڈر مین؛ فار فرام ہوم کا نیاٹریلر جاری کردیاگیا ۔

جان واٹس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار ٹام ہالینڈبحیثیت پیٹر پارکر/ اسپائیڈرمین مرکزی کردار میں جلوہ گر ہونگے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں مائیکل کیٹن،سیموئیل ایل جیکسن،میریسا ٹومی، ڈونلڈ گروور، مارٹن اسٹار، زینڈایااورٹونی ریولوری فلم کی دیگر کاسٹ میں نمایاں ہیں۔

کیون فیج اور ایمی پاسکل کی مشترکہ پرودیو کردہ اس فلم کی کہانی پیٹر پارکر نامی ایسے لڑکے گِرد گھوم رہی ہے جو غیرمعمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے اور مکڑی کی طرح جال کے ذریعے بلند و بالا عمارتوں پر سیکنڈوں میں چڑھ جاتا ہے۔

فلم سونی پکچرز کے تحت5جولائی کو سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین