• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’چائلڈز پلے‘کی نئی سنسنی خیز جھلکیاں


خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ ہارر تھرلر فلم چائلڈز پلے کی نئی سنسنی خیزجھلکیاں جاری کردیگئیں۔

لارس کلیوبرگ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 1988میں ریلیز ہونے والی فلم چائلڈز پلے کا ری میک ہے جس میں ایک بار پھر ایک پراسرارکھلوناخوف پھیلاتا دکھائی دے گا۔

فلم کی کاسٹ میں اوبرے پلازا،جیبرئیل بیٹ مین،برائن ٹیری،ٹم میتھسن،مارلن کزاڈی،نیکول اینتھونی،امبر ٹیلر اور مائیکل برڈاک سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم21جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین