• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاررڈرامہ فلم ’برائٹ برن‘کانیاٹریلر جاری


ہالی ووڈ سپر ہیرو ہاررڈرامہ فلم"برائٹ برن "کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ۔

ڈیوڈ یارووسکی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہا نی سپر مین کی طرح کسی بیرونی دنیا سے آنے والے بچے کے گرد گھوم رہی ہے جو غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے تاہم یہ بچہ انسانیت کے لئے کسی مسیحا کی طرح نہیں آتابلکہ خطرناک ترین شیطانی قوت کا مالک ہوتا ہے جو اپنے ارد گرد افراد کی جان لینے کے در پر ہو جاتاہے۔

ڈراؤنے مناظر اور دِل دہلا دینے والے واقعات پر مبنی اس فلم میں اہم کردارالزبیتھ بینکس، میٹ جونز،میریڈٹ ہینگر،جنیفر ہالینڈ اورکرسٹیان فنلیسن سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلو ہ گر ہو رہے ہیں۔

فلم سونی پکچرز کے تحت24مئی کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

تازہ ترین