امریکی مقابلہ حسن میں پہلی بار حجاب پہن کر تاریخ بنانے والی امریکی ماڈل حلیمہ عدن نے پہلی بار حجاب اور برقینی پہن کر اسپورٹس میگزین کے لیے ماڈلنگ کر کے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی۔
صومالی نژاد حلیمہ عدن نے اسپورٹس شمارے کے لیے حجاب اور اسلامی سوئمنگ سوٹ برقینی پہن کر ماڈلنگ کی اور اس لباس میں ماڈلنگ کرنے والی پہلی ماڈل بن گئیں۔
حلیمہ نے دو ہزار سولہ میں امریکی ریاست منی سوٹا کے مقابلہ حسن میں حجاب پہن کر حصہ لیا تھا اور مقابلہ حسن شرکت کرنے والی پہلی حجابی ماڈل کا اعزاز حاصل کیا تھا، اسپورٹس شمارہ 8 مئی کو شائع ہوگا۔