پشاور (خصوصی نامہ نگار) انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈکنفلیکٹ سٹڈیز پشاور یونیورسٹی میں ایک سال سے جاری ’’کیمپس میں زندگی‘‘ کے موضوع پر مکالمہ ختم ہوگیا جس کا اہتمام میڈیاٹریننگ اینڈ ریسرچ سنٹر اسلام آباد کے تعاون سے کیا گیا تھا اس دوران مختلف نشستوں کاانعقاد کیا گیا جس میں طلبہ نے حصہ لیا۔ آرگنائزر پروفیسر شاہ جہان سید نے مکالمہ کے شرکاء50 طالب علموں میں اسناد تقسیم کیں۔مکالموں کی ایک رپورٹ بھی گزشتہ سال باڑہ گلی سمر کیمپس میں ورکشاپ کے سامنے آئی تھی جس کو علمی حلقوں میں کافی سراہا گیا تھا۔