• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈکرائم فلم"شافٹ"کا نیا ٹریلر جاری


ہالی ووڈ کامیڈی کرائم فلم شافٹ(Shaft)کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ٹم اسٹوری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ایف بی آئی ایجنٹ کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے دوست کی پراسرار موت کے محرکات معلوم کرنے کیلئے اپنے والد کے ساتھ کھوج میں نکل پڑتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں رچرڈ راؤنڈ ٹری،سیمیول ایل جیکسن،جیسی اْشر،ایلگژینڈرا شپ،ریگینا ہال،روبی جانز اور میتھڈ مین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

کینیا بیرس اور جوہن ڈیوس کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن اور کامیڈی کا طوفان لیے یہ فلم 14جون کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین