• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد آفریدی کی ورلڈ کپ الیون سے عمران خان آؤٹ

ملتان (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی آل ٹائم ورلڈ کپ الیون سے جہاں فاتح کپتان عمران خان کو ڈراپ کیا ہے، وہاں حیران کن طور پر بھارتی سچن ٹنڈولکر بھی جگہ بنانےمیں ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے ٹنڈولکر پر ویرات کوہلی کو ترجیح دی ہے۔ آفریدی کی وررلڈ کپ ٹیم میں 5 پاکستانی،4 آسٹریلوی اور ایک ایک بھارتی اور پروٹیز پلیئر شامل ہے۔

انہوں نے سعید انور، ایڈم گلکرسٹ، رکی پونٹنگ، ویرات کوہلی، انضمام الحق، جاک کیلس، وسیم اکرم، میک گراتھ ، شین وارن، شعیب اختر اور ثقلین مشتاق کو منتخب کیا ہے۔

ٹیم میں ٹنڈولکر کو منتخب نہ کیے جانے پر بعض حلقوں نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ معروف کرکٹ ویب سائٹ کی ورلڈکپ الیون میں قیادت عمران خان کو سونپی گئی تھی۔

تازہ ترین