• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر کیخلاف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کیس، پروفائلز ڈیٹا دینے کی ہدایت

گلوکار علی ظفر کے خلاف استعمال ہونے والے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے علی ظفر کے خلاف استعمال ہونے والے پروفائلز کا ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور کی عدالت میں گلوکارعلی ظفرکےخلاف استعمال ہونے والے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے کیس کی سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نے 3 پروفائلز کا ڈیٹا حاصل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو ان پروفائلز سے متعلق ابتدائی ثبوت پیش کر دئیے۔

تازہ ترین