• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈونچر فلم’سونک دی ہیج ہاگ‘کاپہلا ٹریلر جاری


ہالی ووڈ ایڈونچرڈرامہ فلم سونک دی ہیج ہاگ کاپہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

جیف فولر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک قصبے میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے پولیس اہلکار کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک ہیج ہاگ کو حکومت کی گرفت میں آنے سے بچاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں بین شوارٹز،جیمز مارسڈین،ایڈم پیلی،ٹیکا سمپٹر،جم کیری اور نتاشا روتھ ویل سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

نیل ایچ مورز اورتاکیشی ایتو کی مشترکہ پروڈیو س کردہ ایکشن اور ایڈونچر کا طوفان لیے یہ فلم 8نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین