• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا تنویر کو پی اے سی چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری

لندن میں موجود قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور چیئرمین پی اے سی شہباز شریف کیا وطن واپس نہیں آرہے ؟

مسلم لیگ نون شہبازشریف کی چیئرمین شپ سے دست بردار ہو گئی، ذرائع کے مطابق نون لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے رانا تنویر حسین کو پی اے سی کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نون لیگی رہنما رانا تنویر حسین کو مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی جگہ پی اے سی کا چیئرمین نامزد کیا گیا۔

مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی نے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کو مسلم لیگ نون کا پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کی منظوری بھی دی۔

اجلاس میں شاہد خاقان عباسی نے خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ میاں شہباز شریف نے موجودہ حالات میں پارٹی قائد محمد نواز شریف سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھاکہ اپوزیشن کسی کو بھی چیئرمین پی اے سی نامزد کرے گی تو منظور کر لیں گے۔

تازہ ترین