• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 ہزار فٹ بلند چٹان پر ہاتھوں سے تراشی گئی حیران کن سڑک

چین کی دَم بخود کرنے والی لاناینگ چٹانی سڑک عمودی پہاڑ کو ہاتھوں سے تراش کر بنائی گئی ہے۔ یہ سڑک جنوب مغربی چین کے صوبہ چونگ چنگ میں سطح سمندر سے تقریباً 3,000 فٹ کی بلندی پر واقع ہے اور چین کی سب سے شاندار اور دلکش پہاڑی سڑکوں میں شمار ہوتی ہے۔

دنیا کی خطرناک ترین سڑکوں میں شمار ہونے والی لانائنگ کیلف روڈ چینی عوام کے عزم اور ہمت کی ایک نمایاں علامت ہے، جس نے ناممکن دکھائی دینے والے حالات کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ 

 2001 میں لانائنگ گاؤں کے 23 گھرانوں پر مشتمل ایک چھوٹی سی آبادی، جو تقریباً پوری طرح بیرونی دنیا سے کٹی ہوئی تھی اس نے پہاڑ کے ایک کنارے کو تراش کر گاڑیوں کے گزرنے کے قابل ایک سڑک بنانے کا فیصلہ کیا۔

اس مقصد کے لیے ہر گھرانے کو 1.2 کلومیٹر طویل سڑک کا ایک حصہ ہاتھ سے بنانے کی ذمہ داری دی گئی۔ تنگ راستے کی وجہ سے تعمیراتی مشینری وہاں پہنچ ہی نہیں سکتی تھی۔ اس عظیم منصوبے میں شامل تقریباً 80 افراد کے پاس ویسے بھی ایسی مشینری خریدنے کی استطاعت نہیں تھی۔ اسی لیے سارا کام زیادہ تر لوہے کی چھینی اور ہتھوڑے کی مدد سے ہاتھوں سے انجام دیا گیا۔

لانائنگ گاؤں کے لوگوں کو اس سڑک کی ابتدائی اور کھردری بنیاد مکمل کرنے میں تقریباً چار سال لگے، جو بعد میں لانائنگ کلف روڈ کے نام سے مشہور ہوئی۔ تاہم، 2016 میں چونگ چھنگ کی مقامی حکومت نے یہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہ یہ منصوبہ علاقے میں غربت کے خاتمے اور معاشی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا، اس سڑک کو مضبوط اور کشادہ کرنے کی منظوری دی۔

انتہائی تنگ اور ڈھلوان سڑک جس کی کچھ جگہوں پر چڑھائی کا تناسب 22.9 فیصد تک پہنچ جاتا ہے، جس کی وجہ سے اس روڈ پر محفوظ سفر کے لیے مہارت، احتیاط اور صبر کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم اس کے بعد گہری وادی کے دلکش مناظر دیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید