• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں سی آئی اے پولیس نے مریدکے اور باغبانپورہ میں 8 افراد کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکےاسلحہ برآمد کرلیا۔

ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ لاہور رانا زاہد کے مطابق نے 8 افراد کو قتل کرنے والے ملزم علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 8 رائفلیں،2 پستول اور درجنوں گولیاں برآمد کرلیں۔

ملزم علی رضا نے مرید کے میں ذاتی دشمنی پر 2018ء میں 5 افراد قیصر،عامر،شان،عرفان شاہ اور عرفان رحمانی کو قتل کیا تھا اور وہ اس مقدمہ میں اشتہاری تھا۔

ملزم نے لاہور کے علاقےباغبانپورہ میں بھی دو بھائیوں سمیت 3افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

تازہ ترین