• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ فلم ’ٹوائے اسٹوری 4‘ کی نئی جھلکیاں جاری


ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ کمپیوٹر اینی میٹڈ فلم ’ٹوائے اسٹوری 4‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

ایڈونچر اور کامیڈی فلموں کے دیوانوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ کمپیوٹر اینی میٹڈ فلم ٹوائے اسٹوری 4(Toy Story 4)کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

جوش کولے کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ٹوائے فلم سیریز کا چوتھا حصہ ہے جس میں شرارتی کردار ووڈی اور بز ایک مرتبہ پھر اپنی نٹ کھٹ حرکتوں سے مداحوں کو لطف فراہم کریں گے۔

فلم میں آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں ٹام ہینکس،ٹم ایلن،جون کسیک،بلیک کلارک،اینی پوٹس،مائیکل کیٹن اور بونی ہنٹ سمیت کئی اداکار شامل ہیں۔

جوناس ریورا کی پروڈیوس کردہ کامیڈی اور ایڈونچر کا تڑکا لیے یہ فلم 21جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین