ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم اسٹار وارز میں چیوبیکا کا مشہور کردار نبھانے والے نامور اداکار انتقال کرگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم سیریز اسٹار وارز میں مشہور زمانہ کردار چیوبیکا (Chewbacca) نبھانے والے نامور اداکار پیٹر میہیو74برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
19مئی 1944کو برطانیہ میں پیدا ہونے والے پیٹر میہیو اپنے 7فٹ 3انچ لمبے قد کی وجہ سے بھی کافی مشہور تھے۔
انہو ں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1976میں کیا تاہم 1977میں اسٹار وارز میں چیوبیکا کا کردار نبھانے کے بعد انہیں کافی پذیرائی ملی۔