لاکھوں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کافی پینے دبئی پہنچ گئےجہاں اُن کی اپنی ہی تصویر کی کافی پیتے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
یقین نہیں آتا تو یہ ویڈیو ہی دیکھ لیں جس میں شاہ رخ خان اپنی ہی تصویر کی کافی سے لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق کنگ خان دبئی کی ایک مشہور کافی شاپ پہنچے جہاں انہوں نے کافی آرٹ کا فائدہ اٹھایا اور اپنی تصویر کافی کے کپ پر نہ صرف بنوائی بلکہ خوب مزے سے وہ کافی پی بھی۔
سوشل میڈیا پر کنگ خان نے اپنی تصویر والی کافی پیتے ہوئےویڈیو شیئر کی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کئےگئے ہیں۔
یہ ویڈیو اب تک لاکھوں مداح نہ صرف دیکھ چکے ہیں بلکہ کنگ خان کی کافی خود بھی پینا چاہتے ہیں۔