• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈز پھیلانے کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر مظفر کا ریمانڈ

رتوڈیرو میں ایچ آئی وی کیس میں گرفتارکیے گئے ڈاکٹر مظفر گھانگرو کو مقامی عدالت نے 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

رتوڈیرو میں ایچ آئی وی کیس میں گرفتار ڈاکٹر مظفر گھانگرو کو مقامی عدالت میں پیش کیاگیا۔

ورانِ سماعت پولیس کی جانب سے سول جج سے مزید 7 روز کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی، تاہم عدالت نے ملزم ڈاکٹر مظفر گھانگرو کو 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

واضح رہے کہ رتو ڈیرو میں اب تک سو سے زائد افراد میں ایچ آئی وی پازیٹو کی تصدیق ہو چکی ہے ۔

منیجر ایڈز کنٹرول سندھ ڈاکٹر سکندر میمن کے مطابق فنڈر کی کمی کے باعث سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کا اسکریننگ کیمپ بند کر دیا گیا ہے۔

ڈی ایچ او کا عملہ اسکریننگ میں مصروف ہے تاہم ضلعی محکمہ صحت کو بھی فنڈزکی کمی کی شکایت ہے اور لوگوں کی اسکریننگ سست روی کا شکار ہے۔

تازہ ترین